Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / کشمیر اسمبلی تحلیل کی جائے : پینتھرس پارٹی

کشمیر اسمبلی تحلیل کی جائے : پینتھرس پارٹی

جموں 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے خواہش کی کہ وہ ریاست میں جاری بحران میں مداخلت کریں ۔ پارٹی نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی اسمبلی کو تحلیل کردیا جائے ۔ پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ نے کہا کہ ہم صدر جمہوریہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست میں پیدا ہوئے سنگین بحران میں مداخلت کریں۔ ہم ریاستی گورنر کو بھی مشورہ دیتے ہیں کہ کسی تاخیر کے بغیراسمبلی کو تحلیل کردیا جائے تاکہ جاریہ سال ہی تازہ ترین انتخابات کرواتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل ریاست کے دستور کے مطابق عمل میں لائی جاسکے ۔ بھیم سنگھ نے کہا کہ ریاست میںسیاسی صورتحال اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ اس میں سدھار کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کبوتر و فاختہ کی دوستی والی نئی حکومت صرف اقتدار کے بھوکے اور بدعنوان سیاست دانوں کو خوش کرنے کیلئے تشکیل نہیں دی جاسکتی ۔ یہ سیاستدان کرپشن ‘ عسکریت پسندی ‘ لا قانونیت اور سیاسی بحران کے ذمہ دار ہیں۔ بھیم سنگھ نے کہا کہ گورنر کو چاہئے کہ وہ انہیں تفویض خصوصی اختیارات کا استعمال کسی تاخیر کے بغیر کریں اور اسمبلی حلقوں کی از سر نو حد بندی کو یقینی بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT