Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر : اسٹوڈنٹس نے اسپورٹس فیسٹول کیلئے تیار اسٹیج نذرآتش کردیا

کشمیر : اسٹوڈنٹس نے اسپورٹس فیسٹول کیلئے تیار اسٹیج نذرآتش کردیا

سرینگر ۔ 23 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ڈگری کالج کے اسٹوڈنٹس نے آج بڑی گڑ بڑ کی اور اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے تیار کئے گئے اسٹیج کو آگ لگادی ۔ پولیس نے کھنابل میں واقع ڈگری کالج میں اسٹوڈنٹس کیلئے آج صبح اسپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا تھا ۔ پولیس نے کہاکہ طلبہ کا ایک گروپ اس ایونٹ کے انعقاد کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پہونچا اور پتھراؤکرنے لگے ۔ پولیس والوں نے شرپسندوں کو وہاں سے بھگادینے کی کوشش کی لیکن مزید اسٹوڈنٹس جمع ہوگئے اور اسٹیج کو نذر آتش کردیا۔

پولیس ٹریننگ اسکول پراجکٹ کیلئے ایم پی تنڈولکر کا عطیہ
نئی دہلی ۔ 23 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشہور کرکٹر اور رکن راجیہ سبھا سچن تنڈولکر نے اپنے ممبرس آف پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ سے مہاراشٹرا کے ضلع سانگلی میں پولیس ٹریننگ سنٹر میں واٹر سپلائی پراجکٹس کیلئے 15 لاکھ روپئے کا حصہ ادا کیا ہے ۔ اس خبر کی سنجے برکوند نے تصدیق کی جو تورچی پولیس سنٹر کے سربراہ ہیں۔ سنجے نے بتایا کہ اُن کے سنٹر کی طرف سے تنڈولکر سے اس پراجکٹ کیلئے عطیہ دینے کی خواہش کی گئی تھی جس پر سابق کرکٹ اسٹار نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ اس اسکیم کے تحت ہر ایم پی کو اپنے حلقہ میں سالانہ پانچ کروڑ روپئے کی حد تک کاموں کیلئے ضلع کلکٹر کے ذریعہ مدد کرنے کا اختیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT