Tuesday , May 30 2017
Home / ہندوستان / کشمیر انکاؤنٹرس میں مہلوک چار فوجیوں کو وزیر اعظم کا خراج عقیدت

کشمیر انکاؤنٹرس میں مہلوک چار فوجیوں کو وزیر اعظم کا خراج عقیدت

نئی دہلی۔/15فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں گذشتہ روز دو مختلف انکاؤنٹرس میں ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کو جن میں ایک  میجر بھی شامل ہیں کو خراج عقیدت ادا کیا۔ انہوں نے پالم ایر پورٹ میں ان سپاہیوں کے جسد خاکی پر پھول چڑھایا۔ اس موقع پر فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے وزیراعظم کو ان واقعات کی تفصیلات سے واقف کروایا جن میں یہ سپاہی شہید ہوئے تھے۔ کشمیر میں گذشتہ روز ہوئے دو الگ الگ انکاؤنٹرس میں میجر ایس داہیا اور دیگر تین سپاہی ہلاک ہوگئے تھے۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرال کنٹہ علاقہ میں انکاؤنٹر کے دوران فوجی سپاہیوں نے ایک رہائشی گھر میں روپوش تین عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT