Saturday , May 27 2017
Home / Top Stories / کشمیر : دہشت گردوں کے حملے میں کئی سپاہی زخمی اور ایک شہری کی ہلاکت

کشمیر : دہشت گردوں کے حملے میں کئی سپاہی زخمی اور ایک شہری کی ہلاکت

نئی دہلی: پولیس کی اطلاع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپان میں ایک آرمی پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیاجس میں ایک شہری کی ہلاکت اور دو فوجی جوان بری طرح زخمی ہوگئے۔

ٹی او ائی کی خبر کے مطابق ایک فوجی افسر نے بتایا کہ’’ دہشت گردوں نے ضلع کے امام صاحب علاقے میں واقع باسوکوچان میں گشت کررہی آرمی کی پٹرول پارٹی 62آر آر پر دہشت گردوں نے فائرینگ کی ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ جس میں دوفوجی اور ایک ڈرائیور میں زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کہاکہ ’’ ڈرائیور نظیر کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایاگیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے‘‘۔

قبل ازیں ضلع صوفیان میں حفاظتی دستوں نے بڑے پیمانے پر مخالف دہشت گرد اپریشن کی شروعات کی ہے‘ تاکہ پچھلے کچھ دنوں میں تیزی کے ساتھ شروع ہوئے دہشت گرد سرگرمیوں پر روک لگانا ہے۔

آج فوج نے ضلع کے مختلف دیہاتوں کا محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی مہم چلائی ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT