Friday , September 22 2017
Home / دنیا / کشمیر سے فوج دستبرداری کا پاکستانی مطالبہ ہندوستان نے مسترد کردیا

کشمیر سے فوج دستبرداری کا پاکستانی مطالبہ ہندوستان نے مسترد کردیا

اقوام متحدہ ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ کشمیر سے فوج ہٹا لی جائے۔ ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح کا مطالبہ کرنے کے بجائے از خود دہشت گردی کو ترک کرنا چاہئے۔ ہندوستان کا یہ شدید ردعمل وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ اپنے چار نکاتی امن اقدامات کے حصہ کے طور پر کشمیر سے فوج ہٹا لینے کیلئے ان کے مطالبہ کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔ نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کی عدم یکسوئی کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد کی اور کہا کہ یہ عالمی ادارہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں ناکام ہوا ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ کشمیر کو فوج سے آزاد کرنا ہی اصل جواب نہیں ہے بلکہ پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک بنانا ضروری ہے۔ ہندوستان نے اپنے ٹوئیٹر پر سلسلہ وار بیانات پوسٹ کرتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

TOPPOPULARRECENT