Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کشمیر سے متعلق سابق رپورٹ پر عمل آوری کا مطالبہ : عمر عبداللہ

کشمیر سے متعلق سابق رپورٹ پر عمل آوری کا مطالبہ : عمر عبداللہ

سرینگر۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ارکان پارلیمنٹ جوکہ کل جماعتی وفد کی حیثیت سے وادی کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ سابق وفد کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ سال 2010ء میں یو پی اے حکومت نے وادی میں اس نوعیت کے احتجاج کے پیش نظر تین مصالحت کاروں کو نامزد کیا گیا جنہوں نے ایک رپورٹ حکومت کو پیش کی تھی۔ ارکان پارلیمنٹ کو چاہئے کہ یہ رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کیلئے اصرار کریں، جبکہ مصالحت کاروں میں ممتاز جرنلسٹ دلیپ پڈگاؤنکر، ماہر تعلیم رادھا کمار اور سابق انفارمیشن کمشنر ایم ایم انصاری شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT