Thursday , June 22 2017
Home / Top Stories / کشمیر شاہراہ پر ٹریفک بحال

کشمیر شاہراہ پر ٹریفک بحال

سری نگر ۔12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مٹی کے تودوں اور برف باری کے سبب چار دنوں تک بند رہنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ اتوار کو گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت کے لئے کھول دی گئی۔ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ‘ہم نے آج گاڑیوں کو جموں سے سری نگر کی طرف چلنے کی اجازت دی’۔انہوں نے بتایا ‘شاہراہ پر اگلے احکامات تک گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت ہی جاری رہے گی۔ کسی بھی گاڑی کو آج مخالف سمت سے چلنے کی اجازت نہیں دی گئی’۔دریں اثنا جواہر ٹنل کے اس پار مختلف مقامات بشمول قاضی گنڈ اور اننت ناگ میں گذشتہ چھ دنوں سے درماندہ پڑی گاڑیاں بشمول ٹرکیں اور تیل کے خالی ٹینکرس بدستور ایک ہی جگہ پر رکی ہوئی ہیں۔کشمیر شاہراہ 7 اور 8 مارچ کی درمیانی شب کو بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کی گئی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار بارڈر روڑس آرگنائزیشن (بی آر او) نے شاہراہ پر سے مٹی کے تودوں کے ملبے صاف کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر او اور شاہراہ کے مختلف مقامات پر تعینات ٹریفک پولیسملازمین کی اجازت  ملنے کے بعد گاڑیوں کو اتوار کی علی الصبح جموں سے سری نگر جانے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں جموں سے سری نگر کی طرف روانہ ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT