Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / کشمیر شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت

کشمیر شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت

سرینگر ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وادئ کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل سری نگر ۔جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت بحال ہوگئی ہے ۔ چہارشنبہ کو ٹریفک کو جموں سے سری نگر کی طرف نقل و حرکت کی اجازت دی گئی۔تاہم سینکڑوں کی تعداد میں ٹرکیں اور دوسری بھاری گاڑیاں گزشتہ ایک ہفتے سے جواہر ٹنل کے اس پار مختلف مقامات بشمول قاضی گنڈ اور اننت ناگ میں درماندہ پڑی ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں مسلسل چھ روز تک بند رہنے کے بعد اس شاہراہ پر منگل کے روز درماندہ مسافر گاڑیوں کو سری نگر کی طرف چلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے نیوز ایجنسی ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ شاہراہ پر ابھی بھی سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں جن کو آج کلیئر کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT