Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / کشمیر مسئلہ ‘ اپوزیشن کا وفد آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریگا

کشمیر مسئلہ ‘ اپوزیشن کا وفد آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریگا

نئی دہلی 21 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میںجاری ہنگاموں کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ایک وفد نے کل وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ وفد مودی سے ملاقات میںاس بات پر زور دے گا کہ ریاست میں جاری بحران کا سیاسی حل دریافت کیا جائے ۔ اس کیلئے تمام فریقین سے بات چیت کی ضرورت ہوگی ۔ اس وفد کی قیادت سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ ( نیشنل کانفرنس ) کرینگے ۔ یہ وفد وزیر اعظم کو ریاست کی صورتحال سے واقف کروائیگا ۔ ان پر کشمیری عوام کو ہورہی مشکلات کو بھی واضح کیا جائیگا ۔ وفد میں سی پی ایم کے رکن اسمبلی محمد یوسف تریگامی ‘ پردیش کانگریس کے صدر جی اے میر ‘ نیشنل کانفرنس کے سینئر قائدین اور کچھ آزاد ارکان اسمبلی بھی شامل رہیں گے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے ذرائع نے کہا کہ وفد وزیر اعظم سے درخواست کریگا کہ وہ ریاستی حکومت کو ہدایت دیں کہ وہ اس مسئلہ سے انتظامی طور پر نمٹنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ اس کے نتیجہ میں وسیع تر عدم اطمینان کی کیفیت خاص طور پر نوجوانوں میں پیدا ہو رہی ہے ۔ وفد فوری بات چیت پر زور دیگا ۔

TOPPOPULARRECENT