Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کشمیر مسئلہ پرحیدرآباد یونیورسٹی میں طلباء کی جھڑپ

کشمیر مسئلہ پرحیدرآباد یونیورسٹی میں طلباء کی جھڑپ

حیدرآباد ۔ /17 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد یونیورسٹی کیمپس میں طلباء کے دو گروپ کے درمیان کشمیر مسئلہ پر جھڑپ ہوئی۔ کشمیر کی صورتحال پر یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس پر اعتراض کرتے ہوئے ایک گروپ نے احتجاج کیا ۔ دوسرے گروپ نے جوابی احتجاج کیا ۔ پرووائس چانسلر وپن سریواستو نے بتایا کہ تقریباً 15 طلباء کے گروپ نے دو فیکلٹی ارکان کے ہمراہ کل شام کشمیر کے مسئلہ پر اجلاس منعقد کیا ۔ طلباء کے دوسرے گروپ نے اعتراض کیا تو جھڑپ شروع ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT