Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / کشمیر : مقامی بی جے پی قائد کے صیانتی عملے کی فائرنگ ، کوئی زخمی نہیں

کشمیر : مقامی بی جے پی قائد کے صیانتی عملے کی فائرنگ ، کوئی زخمی نہیں

سرینگر ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جموںو کشمیر کے ضلع پُلگام میں ایک مقامی بی جے پی قائد کی قیامگاہ پر تعینات صیانتی عملے نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ اسے کل رات اس علاقہ میں مشتبہ نقل و حرکت نظر آئی ۔ اس واقعہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ۔ مشتاق احمد ملک کی قیامگاہ واقع خوشی بھاٹپورہ پر صیانتی عملہ تعینات کیا گیاتھا ۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ اُن کے عملے نے چار راؤنڈ ہوائی فائرنگ بطور انتباہ کی ۔ انھوں نے 2014 ء میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی مقابلہ میں حصہ لیا تھا ، تاہم ناکام رہے تھے ۔ اُن کا مکان ایک ایسے علاقہ میں ہے جہاں اقلیتی طبقہ کے کئی خاندان آباد ہیں ۔
سابق ڈی ایم کے وزیر ، اُن کے فرزند اور دیگر 10 کو پیشگی ضمانت
مدھورائی ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے کے سابق وزیر کے آر پیریاکروپن ، اُن کے فرزند اور دیگر 10 نے مدراس ہائیکورٹ کی بنچ سے رجوع کرتے ہوئے تشدد کے مبینہ واقع کے سلسلے میں جو انتخابی مہم کے دوران پیش آیا تھا پیشگی ضمانت کی درخواست کی تھی ، ان تمام افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انھوں نے ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی تھی ۔ تاہم انھیں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی ۔ پیریاکروپن تریپتور اسمبلی حلقہ سے ڈی ایم کے امیدوار ہیں ۔ 14 اسمبلی حلقوں میں 16 مئی کو رائے دہی ہوئی تھی جس میں پرتشدد واقعہ پیش آیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT