Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میںحزب المجاہدین کا نٹ ورک بے نقاب

کشمیر میںحزب المجاہدین کا نٹ ورک بے نقاب

یشونت سنہا زیرقیادت مذاکراتی گروپ خونریزی ختم کرنے سرگرم
سری نگر 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پولیس نے آج حزب المجاہدین دہشت گرد تنظیم کے نٹ ورک کا پتہ چلانے کا دعویٰ کیا ہے جیسا کہ ایک عسکریت پسند اور 9 دیگر کی گرفتاری عمل میں آئی جو ضلع بارہمولہ میں نوجوانوں اور بھولے بھالے لڑکوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے تھے۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہاں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ عسکریت پسند ارشاد احمد شاہ متوطن موضع سیلو (سوپور، بارہمولہ) کی گرفتاری کے ذریعہ پولیس ایک بڑا نٹ ورک بے نقاب ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ ابھی تک جملہ 9 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ دریں اثناء سینئر بی جے پی لیڈر یشونت سنہا کی قیادت میں ’فکرمند شہریان‘ نے آج جموں و کشمیر کے تمام متعلقین سے عاجلانہ مذاکرات منعقد کرنے کی اپیل کی تاکہ وادی میں خونریزی کو ختم کیا جاسکے۔ اِس گروپ نے ایک بیان میں کہاکہ جموں و کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے اور سیاسی حل کا متقاضی ہے۔ یہ حل تمام حاملین مفاد کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT