Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میںعسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اور دو ملازمین پولیس زخمی

کشمیر میںعسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اور دو ملازمین پولیس زخمی

سرینگر ۔ 13اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی اور دو ملازمین پولیس زخمی ہوگئے جب کہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی تلاشی پارٹی پر شمالی کشمیر کے ضلع بندی پورہ میں فائرنگ کردی ۔ فوجیوں نے اس علاقہ کا محاصرہ کرلیاتھا اور تلاشی کارروائی جاری تھی ۔ جب کہ خاص اطلاعات پر کہ یہاں چند عسکریت پسندروپوش ہیں ۔ فوجیوں نے پارے محلہ میں تلاشی مہم کا آغاز کیا تھا ۔عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردیں‘ جس میں پولیس کانسٹبل مختار عباس اور فوجی محمد کے علاوہ سپاہی راجکمار زخمی ہوگئے ‘ جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔

ہماچل پردیش میں زمین کھسکنے کے واقعات پر وزیراعظم نریندر مودی کا اظہار رنج
نئی دہلی ۔ 13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ این ڈی ایس آر کی ایک ٹیم منڈی روانہ کی جارہی ہے تاکہ بچاؤ اور راحت کاری میں حصہ لے سکیں اور ہر ممکن امداد فراہم کرسکیں ۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے بموجب کئی افراد بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے کے واقعات سے ہلاک ہوگئے ۔ ان میں ہماچل روڈ ویز کی منڈی ۔پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر سفر کرنے والی دو بسیں بھی شامل ہیں جن کے مسافر زمین کھسکنے کے واقعات کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT