Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں احتجاجی کو جیپ سے باندھنے والے فوجی عہدیدار کو ایوارڈ

کشمیر میں احتجاجی کو جیپ سے باندھنے والے فوجی عہدیدار کو ایوارڈ

نئی دہلی ۔22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں سنگباری سے بچنے کیلئے میجر ایل گوگوئی جس نے ایک احتجاجی کو جیپ سے باندھ دیا تھا ، اُسے انسداد بغاوت کارروائی میں غیرمعمولی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے آج فوجی سربراہ کی ’’توصیفی سند ‘‘ دی گئی ۔ میجر گوگوئی کو یہ ایوارڈ دراصل فوجی عہدیدار کی کارروائی کی تائید کا اظہار کرتی ہے ، حالانکہ اس واقعہ پر کورٹ آف انکوائری نے ابھی اپنا فیصلہ نہیں سنایا ہے ۔ فوجی ترجمان کرنل امان آنند نے بتایا کہ میجر گوگوئی کو چیف آف آرمی اسٹاف کے کمانڈیشن کارڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ یہ ایوارڈ دینے سے قبل تمام عوامل بشمول میجر گوگوئی کی کارکردگی اور کورٹ آف انکوائری میں جاری کارروائی کا جائزہ لیا گیا ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر 9 اپریل کو سرینگر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے سلسلے میں رائے دہی کے دوران اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی ۔ عوام نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد حکام نے تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے گزشتہ ہفتہ دورہ جموں و کشمیر کے موقع پر میجر گوگوئی کو یہ ایوارڈ دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT