Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کشمیر میں اردو یونیورسٹی سیٹلائٹ کیمپس کی عنقریب تعمیر

کشمیر میں اردو یونیورسٹی سیٹلائٹ کیمپس کی عنقریب تعمیر

سرینگر ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وادئ کشمیر میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے سیٹلائٹ کیمپس میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر گذشتہ 4  برسوں سے جاری تعطل عنقریب ختم ہونے والا ہے کیونکہ یونیورسٹی حکام نے کیمپس کی حصار بندی ، باب الداخلہ اور گارڈ روم کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے ۔وسطی ضلع بڈگام کے پاٹواو علاقہ میں 100سے زائد کنال سرکاری اراضی پر بننے والے ملک کی واحد قومی اردو یونیورسٹی کے سیٹلائٹ کیمپس کا سنگ بنیاد 28 مئی 2013 ء کو اُس وقت کے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل ڈاکٹر ایم ایم پلم راجو اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رکھا تھا، لیکن تب سے لیکر اب تک کیمپس کے اندر کوئی تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا جس کے باعث وادی میں اردو کے شیدائیوں اور اس زبان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ  میں مایوسی پیدا ہوئی تھی۔اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے یو این آئی کوای میل انٹرویو میں کہا کہ یونیورسٹی کے سیٹلائٹ کیمپس کشمیر میں تعمیر کا کام عنقریب شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ انتظامی مسائل مذکورہ کیمپس میں تعمیراتی ڈھانچوں کا کام شروع کرنے میں تاخیر کا سبب بنے تھے جن کو اب حل کیا گیا ہے ۔
امر سنگھ بوتھ لیول کا چناؤ تک نہیں جیت سکتے: رام گوپال یادو
نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایس پی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے آج خارج لیڈر امر سنگھ پر شدید لفظی حملہ چھیڑتے ہوئے کہاکہ اُنھیں پارٹی سے نکال باہر کیا گیا ہے اور دعویٰ کیاکہ وہ واحد (پولنگ) بوتھ تک نہیں جیت سکتے۔ رام گوپال کے بیان پر ردعمل میں امر سنگھ نے کہاکہ اِس طرح کا تبصرہ پارٹی کے کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT