Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں امام مسجد کا قتل

کشمیر میں امام مسجد کا قتل

سری نگر، 10 فروری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک مسجد کے امام کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ لاش ملنے کے بعد براگام دورو میں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔ لاش کی شناخت عبدالحامد ملک کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ ایک مقامی مسجد میں امام تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ مقتول کے سر پر زخموں کے پانچ نشان تھے ۔ مقامی لوگوں نے امام کے قتل کی مخالفت میں مظاہرہ کیا اور معاملے کی تحقیقات کرکے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT