Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں امن ، صورتحال معمول کے مطابق انٹرنیٹ بدستور معطل ، ٹرین سرویس بحال

کشمیر میں امن ، صورتحال معمول کے مطابق انٹرنیٹ بدستور معطل ، ٹرین سرویس بحال

سرینگر ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے اکثر حصوں میں گزشتہ پانچ روز تک احتجاج اور ہڑتالوں کے بعد صورتحال اب معمول کے مطابق ہورہی ہے لیکن ہانڈوارہ اور کپوارہ میں احتیاطی تدابیر کے طور پر چند پابندیاں ہنوز برقرار ہیں جہاں منگل سے جاری احتجاج کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ وادی میں اگرچہ انٹرنیٹ خدمات ہنوز معطل ہیں لیکن کشمیر کے بارہمولہ اور پیرپنجال پہاڑی علاقہ کے بانہال رینج کے درمیان آج صبح سے ٹرین سرویس بحال ہوگئی جو گزشتہ چا ردن سے بند تھی ۔ سرینگر میں جہاں آج کوئی احتیاطی پابندی عائد نہیں کی گئی تھی کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور صورتحال پرامن رہی ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ سرینگر کے چھ پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں چہارشنبہ کو چند امتناعی احکام نافذ کئے گئے تھے جہاں گزشتہ روز کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا اور آج بھی بند منانے کی کوئی اپیل نہیں کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ انڈوارہ میں ایک اسکولی لڑکی سے ایک فوجی سپاہی کی بدسلوکی اور دست درازی کے الزام پر بشمول ہانڈوارہ و کپوارہ ، شمالی کشمیر کے چند علاقو ںمیں منگل کو احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ بعد ازاں دو دن کے دوران مزید دو افراد کی موت واقع ہوئی تھی ۔ افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے شمالی کشمیر میں انٹرنیٹ سرویس معطل کردی گئی تھی تاہم آج صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد معطلی کے احکام منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT