Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں انکائونٹر ،تین فوجی کمانڈوس اور ایک عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکائونٹر ،تین فوجی کمانڈوس اور ایک عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں سری نگر کے مضافات میں ایک سرکاری عمارت کے اندر میسور عسکریت پسندوں کے ساتھ سکیوریٹی فورسس کا انکائونٹر ہوا جس میں تین فوجی کمانڈوس بشمول دو کیپٹنس اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ انکائونٹر کل شروع ہوا اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ پامپور میں واقع انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ای ڈی آئی) کی ہمہ منزلہ عمارت کو انکائونٹر کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ سمجھا جاتا ہے کہ تین تا چار مسلح عسکریت پسند اس عمارت میں گھس آئے تھے اور آج رات دوسرے دن تک انکائونٹر جاری رہا ۔ عسکریت پسند مسلسل سکیوریٹی فورسس پر فائرنگ کررہے اور گرینائڈ پھینک رہے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ فوج اب تک ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ انکائونٹر جاری رہنے کا امکان ہے کیوں کہ عسکریت پسند انتہائی مسلح معلوم ہورہے ہیں۔ عمارت کے کھلے حصے کی وجہ سے بھی سکیوریٹی فورسس کو آگے بڑھنے میں دشواری ہورہی ہے جہاں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT