Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں انکاونٹر ، دو عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکاونٹر ، دو عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دو عسکریت پسندوں کو جنہوں نے فوج کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی تھی ۔ انکاونٹر میں ہلاک کردیا گیا ۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ ہوئی لڑائی میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ آج تقریبا 6 بجے شام 53 راشٹریہ رائفلز کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے جوابی کارروائی کی گئی اور لڑائی شروع ہوگئی ۔ سیکوریٹی عملہ کی اضافی تعداد یہاں روانہ کی گئی تاکہ عسکریت پسندوں کو ختم کیا جاسکے ۔ مہلوکین میں ایک عسکریت پسند کی یونس مقبول غنی ساکن چدورہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ دوسرے کی شناخت ہنوز نہیں ہوسکی ۔ انکاونٹر کے مقام سے ایک اے کے 47 رائفل اور دیگر اسلحہ ضبط کیا گیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT