Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں انکاونٹر ، 2 عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکاونٹر ، 2 عسکریت پسند ہلاک

سیکوریٹی فورس پر مقامی نوجوانوں کی سنگباری
سرینگر ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل رات بھر جاری کارروائی کے دوران سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ اس علاقہ میں انکاونٹر کے خلاف احتجاج کے دوران بعض نوجوانوں نے سیکوریٹی فورسیس پر سنگباری بھی کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ رتنی پورہ اور تارو دیہاتوں کے درمیان واقع دھان کے کھیت میں یہ عسکریت پسند مارے گئے جہاں پر گشتی دستے نے انہیں گھیر لیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ گھمسان لڑائی میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا جسے مقامی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ مہلوک عسکریت پسندوں کی فی الفور شناخت نہیں ہوسکی جب کہ اس علاقہ میں تلاشی مہم جاری ہے ۔ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر کہ علاقہ رتنی پورہ میں عسکریت پسند دیکھے گئے ۔ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے کل رات دیر گئے اس علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی شروع کردی ۔ جس کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورس پر چُھپ کر فائرنگ کردی اور فورسیس نے جوابی فائرنگ کی ۔ آج صبح اختتام پذیر بندوقوں کی لڑائی میں 2 عسکریت پسند مارے گئے ۔ دریں اثناء انکاونٹر کے خلاف بعض نوجوانوں نے احتجاج کیا اور سیکوریٹی فورسیس پر سنگباری کردی تھی۔۔

TOPPOPULARRECENT