Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں انکاونٹر کے 3 واقعات بشمول 3 حزب المجاہدین ارکان 5 عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں انکاونٹر کے 3 واقعات بشمول 3 حزب المجاہدین ارکان 5 عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جاریہ کارروائیوں کے دوران سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ۔ ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ مانگیا کے گھنے جنگل میں سیکوریٹی فورس کے ساتھ انکاونٹر میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ۔ سیکوریٹی فورسیس لائن آف کنٹرول کے قریب گھنے جنگلات میں 13 نومبر سے زبردست تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔ کیوں کہ یہ اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ مسلح عسکریت پسندوں کا ایک گروپ یہاں روپوش ہے ۔ کشمیر کے اضلاع کپواڑہ اور اننت ناگ میں آج سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ علحدہ علحدہ انکاونٹر کے واقعات میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں سے 3 مبینہ طور پر حزب المجاہدین کے ارکان تھے۔  فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے اسگ مقام میں آج دوپہر سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ تصادم میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ سیکوریٹی فورسیس نے تلاشی مہم کے لیے موضع سلیگام کا محاصرہ کردیا تھا ۔ جس پر عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورسیس پر فائرنگ شروع کردی اور سیکوریٹی فورسیس نے جوابی فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کا تبادلہ دیر تک چلتا رہا ۔ ایک اور واقعہ ضلع کپواڑہ میں پیش آیا جہاں پر سیکوریٹی فورسیس نے تلاشی مہم کے دوران ایک عسکریت پسند کو مار گرایا ۔

TOPPOPULARRECENT