Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ایر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

کشمیر میں ایر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

سرینگر ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انڈین ایر فورس کا ایک مگ 21 طیارہ آج کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔ یہ طیارہ سرینگر ایر فیلڈ سے روانگی کے بعد تربیتی پرواز پر تھا ۔ محکمہ دفاع کے ترجمان ایس ڈی گو سوامی نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح 11 بجے پیش آیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT