Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام

کشمیر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام

سری نگر ، 10مئی (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے گذشتہ رات بارہمولہ کے رام پور سیکٹر میں جنگجوؤں کے ایک گروپ کو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

 

انترکش بھون میں پھر آگ لگی
نئی دہلی، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دارالحکومت کے کناٹ پلیس میں واقع انترکش بھون میں آج صبح پھر آگ لگ گئی جس سے گیارہویں منزل کے دو کمرے جل کر راکھ ہو گئے ۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔فائر بریگیڈ کے چیف افسر اتل گرگ نے بتایا کہ دہلی فائر بریگیڈ سروس کو صبح پونے آٹھ بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیوں کو آگ پر قابو پانے میں ڈھائی گھنٹے لگ گئے ۔آگ لگنے کا واقعہ صبح کے وقت ہوا جب عمارت میں واقع تمام دفتر بند تھے اس وجہ سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے سے پوری عمارت میں دھواں بھر گیا تھا۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگ سکا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT