Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ایک روزہ ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال

کشمیر میں ایک روزہ ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال

سری نگر 22مئی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں پیر کے روز معمولات زندگی بحال ہوگئے جہاں کل مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق اور مرحوم عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی۔مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کو 21 مئی 1990 کو نامعلوم بندوق برداروں نے اُن کی نگین رہائش گاہ میں ہلاک کیا تھاجبکہ مرحوم عبدالغنی لون کو 2002 میں اُس وقت نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کیا تھا جب وہ میرواعظ کی 12 ویں برسی کے موقع پر عیدگاہ سری نگر میں منعقدہ اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے ۔ مرحوم مولوی محمد فاروق حریت کانفرنس (ع) کے موجودہ چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق کے والد ہیں جبکہ مرحوم عبدالغنی لون ریاستی وزیر سجاد غنی لون اور علیحدگی پسند لیڈر بلال غنی لون کے والد ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT