Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں بحالی امن کیلئے محبوبہ مفتی کی اپیل

کشمیر میں بحالی امن کیلئے محبوبہ مفتی کی اپیل

سرینگر 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے وادی میں امن اور عام حالات بحال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پہلے ہی انسانی، تعلیمی اور اقتصادی نقصان کا گواہ رہا ہے ۔محبوبہ مفتی نے کل شام این ایم ایچ ایس اسپتال میں بی کام کی ایک طالبہ اقرأکی حالت کا جائزہ لینے کے بعد کہا، ”امن کے قیام سے ہی تعلیمی، اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیاں آسانی سے چل سکتی ہیں۔” نوا کدال لیڈی کالج کی طالبہ اقرأ مبینہ طور پر پیر کو طالب علموں کے ساتھ مظاہرے کے دوران سی آر پی ایف کی طرف سے پتھر پھینکے جانے سے زخمی ہو گئی تھی۔ پولیس نے اگرچہ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پتھر وہاں موجود بھیڑ میں سے کسی نے پھینکاتھا۔
این جی ٹی نے کی روی شنکر کی سرزنش
نئی دہلی20اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) قومی گرین ٹریبیونل (این جی ٹی ) نے آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر کی جمنا کے کنارے گزشتہ سال ہوئے ان کے عالمی ثقافتی میلہ سے ماحولیات کو ہوئے نقصان پر دیئے گئے بیان پر سخت سرزنش کی ہے ۔شری شری روی شنکر کا کہنا ہے کہ اگر گزشتہ سال جمنا ندی کے کنارے منعقد تین دن کے ثقافتی میلہ سے ماحولیات کو کسی طرح کا نقصان ہوا ہے تو اس کی ذمہ داری ان کی نہیں بلکہ حکومت اور عدالت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT