Thursday , March 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں برہان وانی کے بڑے بھائی کی ہلاکت پر معاوضے کا اعلان

کشمیر میں برہان وانی کے بڑے بھائی کی ہلاکت پر معاوضے کا اعلان

سری نگر، 13دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر حکومت نے عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے مہلوک کمانڈر برہان مظفر وانی کے بڑے بھائی خالد مظفر وانی کی ہلاکت کے سلسلے میں اُن کے ورثاء کے لئے ایکس گریشیا ریلیف منظور کرلی ہے ۔ریلیف کی منظوری سے فوج کے اس دعوے کی قلعی کھل گئی ہے کہ خالد وانی حزب المجاہدین کا ایک بالائی زمین ورکر (اوور گراونڈ ورکر) تھا جسے ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا۔جموں وکشمیرمیں ایس آر او 43 کے تحت ایکس گریشیا ریلیف عسکریت پسندی سے متاثر ہونے والے افراد یا اُن کے ورثاء کے لئے منظور کی جاتی ہے ۔ کسی بھی عسکریت پسند اورعسکریت پسند تنظیم کیلئے کام کرنے والے فرد کی ہلاکت کے بعد مذکورہ جنگجو اور ‘ورکر’ کے کنبے کو یہ ریلیف نہیں دی جاتی ہے۔فوج نے برہان وانی کے بڑے بھائی خالد وانی کو 13 اپریل 2015 کو ہلاک کیا تھا۔ جب 25 سالہ خالد وانی کو ہلاک کیا گیا تھا ، تب وہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے پولٹیکل سائنس میں ماسٹرس ڈگری کررہے تھے ۔فوج نے تب دعویٰ کیا تھا کہ خالد وانی حزب المجاہدین کا ایک بالائی زمین ورکر (اوور گراونڈ ورکر) تھا جسے ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT