Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں بشمول لشکر طیبہ کمانڈر چار افراد ہلاک

کشمیر میں بشمول لشکر طیبہ کمانڈر چار افراد ہلاک

سرینگر یکم / جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسیس نے لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ جن میں اس کا ایک کمانڈر بشیر لشکری بھی شامل ہے جو گزشتہ ماہ چھ ملازمین پولیس کی ہلاکت کے واقعہ میں ملوث تھا ۔ اس ضلع کے علاقہ دیال گام کے تحت برینٹی ۔ بانپورہ گاؤں میں کارروائی کے دوران دو شہری ، 44 سالہ طاہرہ اور 21 سالہ شاداب احمد چوپان بھی ہلاک ہوگئے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے پی ڈی آئی سے کہا کہ ’’انکاؤنٹر ختم ہوچکا ہے ۔ دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت بشیر لشکری اور آزاد دادا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو دونوں ہی لشکر طیبہ سے وابستہ تھے ۔ قبل ازیں آج دن کے دوران اس گاؤں کے ایک گھر میں روپوش عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خاتون طاہرہ ہلاک ہوگئی ۔انکاؤنٹر کے مقام پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی فورسیس کی کارروائی میں چوپان مارا گیا اس کے چہرہ پر گولی لگنے کے نشان پائے گئے ۔ فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے چار افراد کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT