Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں بیوٹی پارلر س کو حزب المجاہدین کی دھمکی

کشمیر میں بیوٹی پارلر س کو حزب المجاہدین کی دھمکی

سرینگر۔/24جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں ضلع پلواما کے بعض مقامات پر آج عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے دھمکی آمیز پوسٹرس نظر آئے جس میں بیوٹی پارلرس کو بند کردینے اور عوام کو منشیات کے استعمال جیسی غیر اخلاقی سرگرمیاں ترک کردینے پر زور دیا گیا۔پوسٹرس پر یہ تحریر تھا کہ ’’ہم کریم آباد، نہیوا، جادورا، وہلی بگ اور کلان کے عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ شراب، چرس و دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رہیں۔‘‘ پوسٹرس پر حزب المجاہدین کا لوگو اور اسٹامپ تھا جوکہ ضلع پلواما کے متعدد علاقوں میں آویزاں کئے گئے اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ بیوٹی  پارلرس کے کاروبار کو بند کردیا جائے۔ تاہم ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس طرح کے پوسٹرس کے پس پردہ کسی کی شرارت بھی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ 1989ء سے کشمیر میں عسکریت پسندی سر اُبھارنے کے دوران علحدگی پسندوں اور عسکریت پسند تنظیموں نے شراب کی دکانات، ویڈیو پارلررس، سینما تھیٹرس اور بیوٹی پارلرس کو زبردستی بند کروادیئے تھے اور بتایا تھا کہ یہ مقامات سماج میں برائیاں پھیلارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT