Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / کشمیر میں بی جے پی لیڈر کی بیف پارٹی پر تنازعہ

کشمیر میں بی جے پی لیڈر کی بیف پارٹی پر تنازعہ

جموں ۔ 14 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر زراعت مسٹر سنجیو بلیان نے آج کہا کہ ریاست میں بیف پرپابندی عائد کرنے کیلئے جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے فیصلہ پر سنختی سے عمل درآمد کئے جانے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے۔ مرکزی وزیر جو کہ پارٹی کارکنوں کو مدرا بینک کے فوائد سے واقف کروانیکیلئے منعقدہ ایک تقریب سے مخاطب تھے۔ یہ دریافت کئے جانے پر وادی کشمیر میں کھلے عام جانوروں کے ذبیحہ پر بی جے پی خاموش کیوں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی خاموش نہیں ہے اور یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT