Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں تصادم ، ایک جنگجو ہلاک

کشمیر میں تصادم ، ایک جنگجو ہلاک

سری نگر۔ 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں آج صبح سیکورٹی فورس کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں ایک جنگجو کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع کے ہندواڑہ کے ایک گاؤں میں سیکورٹی فورس اور جموں کشمیر پولیس کا خصوصی آپریشن گروپ مشترکہ طور پر جنگجووں کی تلاشی مہم چلارہا تھا۔ اس دوران جب سیکورٹی فورس علاقے کو سیل کر رہی تھی تبھی وہاں پہلے سے چھپے جنگجووں نے خود کار ہتھیار وں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔اس کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے بھی گولہ باری شروع کردی جس میں ایک جنگجو ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں تین تا چار جنگجووں کے چھپے ہونے کی خبر ہے ۔ علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT