Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں جاری ہڑتال میں 2 روزہ نرمی شروع

کشمیر میں جاری ہڑتال میں 2 روزہ نرمی شروع

سری نگر، 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے ہڑتال میں دی گئی ‘2 روزہ’ مکمل ڈھیل کے پیش نظر وادی کے اطراف واکناف میں ہفتہ کو معمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی اور بازاروں میں گاہکوں اور گاڑیوں کا سیلاب امڈ آیا۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی تسلی بخش حاضری درج کی گئی۔علیحدگی پسند قیادت نے گذشتہ ہفتے بھی ہڑتال میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل ڈھیل کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں وادی میں 133 دنوں سے جاری مسلسل ہڑتال کا تسلسل ٹوٹ گیا تھا۔ وادی 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی اور اُن کے دو دیگر ساتھیوں کی جنوبی کشمیر کے ایک گاؤں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے بعد ابل پڑی تھی۔برہان وانی کی ہلاکت کے خلاف وادی کے اطراف واکناف میں بھڑک اٹھنے والے شدید پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد سخت ترین کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا جس کو مختلف علاقوں میں 55 دنوں تک جاری رکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT