Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں جنگجوؤں کیخلاف آپریشن جاری، 3جنگجو ہلاک

کشمیر میں جنگجوؤں کیخلاف آپریشن جاری، 3جنگجو ہلاک

سری نگر ، 15جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری ایک مسلح تصادم میں ابھی تک تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا جاچکا ہے ۔ مسلح تصادم ترال کے جنگلاتی علاقہ گوجر بستی ونتون میں واقع ستورا نامی گاؤں میں جاری ہے ۔ ترال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح تصادم میں جنگجوؤں کے مارے جانے کی خبر پھیلتے ہی ستورا میں مقامی لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں کم از کم آدھ درجن احتجاجی زخمی ہوئے ہیں۔ ستورا کے علاوہ بس اسٹینڈ ترال میں بھی احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترال میں مسلح تصادم کے پیش نظر موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو احتیاطی اقدامات کے طور پر منقطع کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے ستوارا نامی گاؤں میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مذکورہ گاؤں میں ہفتہ کی علی الصبح مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز جب ستورا میں ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کی۔ ذرائع نے بتایا سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT