Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں جھڑپ،، 4 جنگجو اور 3 فوجی ہلاک

کشمیر میں جھڑپ،، 4 جنگجو اور 3 فوجی ہلاک

سری نگر ، 21مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک نوگام سیکٹر میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی ایک خونریز جھڑپ میں 4 جنگجو اور 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ نوگام سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے ہفتہ کے روز جنگجوؤں کے ایک گروپ کو پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ جب فوجی اہلکاروں نے جنگجوؤں کو للکارا اور انہیں خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا تو انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند دفائرنگ شروع کردی۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ کا آغاز ہوا جس میں دو دراندازوں کو مارا گیا۔انہوں نے بتایا ‘تاہم جھڑپ میں ہمارے دو فوجی جوان شہید ہوئے ‘۔ راجیش کالیا نے بتایا کہ جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوؤں کے فرار ہونے کے بعد علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا ‘جھڑپ کے مقام سے فرار ہونے والے دونوں جنگجوؤں کے ساتھ فوجی اہلکاروں کا آج آمنا سامنا ہوا’۔ انہوں نے بتایا ‘آج ہونے والی مختصر جھڑپ میں دونوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا، البتہ ہم نے اپنا ایک اور جوان کھو دیا’۔راجیش کالیا نے مزید بتایا کہ مارے گئے جنگجوؤں کے قبضے سے چار ہتھیاروں کے علاوہ کچھ جنگی سازوسامان بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT