Friday , March 31 2017
Home / دنیا / کشمیر میں حالات کی ابتری ‘ علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ

کشمیر میں حالات کی ابتری ‘ علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ

کشمیریوں کو پاکستان کی سفارتی ‘ سیاسی و اخلاقی تائید برقرار: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب
نیویارک 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کی وجہ سے کشمیر میں حال ہی میں حالات ابتر ہوئے تھے اور حالات کی یہ ابتری علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے ۔ پاکستانی سفیر برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو آزادانہ استصواب عامہ کے ذریعہ حق خود ارادیت دینے سے انکار کیا جا رہا ہے حالانکہ اس کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کئی قرار دادوں کے ذریعہ ان سے وعدہ کیا گیا تھا ۔ اسی انکار کی وجہ سے کشمیر میں حالات متاثر ہوئے تھے اور حالات کی یہی ابتری علاقہ کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے ۔ ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں منعقدہ یوم اظہار یگانگت کشمیر سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر کو آزاد نہیں کروایا جاتا اس وقت تک کشمیری عوام کو ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں سیاسی ‘ اخلاقی اور سفارتی تائید کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کے کئی فورمس میں اٹھاتی جا رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قیادت کے ساتھ اور سلامتی کونسل کے صدر کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی اٹھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بھی پاکستان کی درخواست کے تعلق سے تفصیلی طور پر واقف بھی کروادیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT