Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں خصوصی اختیارات قانون ضروری : فوج

کشمیر میں خصوصی اختیارات قانون ضروری : فوج

پٹھان کوٹ  20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے جموں و کشمیر میں خصوصی اختیارات حاصل رہنے سیم تعلق قانون کو منسوخ کرنے کے کسی بھی اقدام کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو سکیوریٹی فورسیس نے تخریب کاری اور در اندازی کو روکنے کے سلسلہ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کی یکسر نفی ہوجائیگی ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ویسٹرن کمان لیفٹننٹ جنرل کے جے سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلح افواج کو خصوصی اختیارات کا قانون برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ قانون جموںو کشمیر میں برقرار رہنا چاہئے ۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس قانون کی تنسیخ کیلئے کئے جانے والے مطالبات سے متعلق سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان قوانین کو برقرار رکھا جائے ۔ اگر انہیں ختم کیا جاتا ہے تو سکیوریٹی فورسیس نے اب تک جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کی نفی ہوجائیگی ۔صورتحال جو بہتر ہوئی ہے وہ ختم ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کی وجہ سے در اندازی میں کمی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT