Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، 3 عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، 3 عسکریت پسند ہلاک

سرینگر۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب جنوبی کشمیر میں آج ضلع کپواڑہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین انتہائی مسلح عسکریت پسندوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ اس طرح گزشتہ 15 دن کے دوران فوج نے دراندازی کی تیسری بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔ عہدیدار نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پہرہ دینے والے سپاہیوں نے محسوس کیا کہ ماچھل سیکٹر میں گزشتہ شب عسکریت پسندوں کا ایک گروپ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وادی کشمیر میں دراندازی کی کوشش کررہا تھا جس کے بعد سپاہیوں نے ان مسلح عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی اور چند عسکریت پسند تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھنے جنگلات کی سمت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، لیکن ان کا تعاقب کیا گیا اور اس کارروائی میں تین انتہائی مسلح عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT