Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں دراندازی کی کوشش ‘3دہشت گرد ہلاک

کشمیر میں دراندازی کی کوشش ‘3دہشت گرد ہلاک

سرینگر ۔ 21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے آج وادی کشمیر کے سیکٹر تنگدھار میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔ فائرنگ میں تین دشہت گرد ہلاک ہوئے ۔ یہ حملہ  بی ایس ایف چوکی پر کیا گیا تھا ۔ دو دن قبل بھی یہاں دہشت گردوں نے فوجی چوٹی پر حملہ کیا تھا ۔ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے سیکٹر تنگدھار میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیاہے ۔ اس کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک دہشت گرد میں 19اگست کو تنگدھار سیکٹر پر بی ایس ایف چوکی کو نشانہ بنانے میںملوث تھے جس میں تین جوان زخمی ہوئے تھے ۔ ان کے قبضہ سے ہتھیار و دیگر ساز وسامان برآمد ہواہے ۔

TOPPOPULARRECENT