Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کشمیر میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

سری نگر ، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)  وادی کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات کے کامیاب آغاز کے بعد منگل کو دسویں جماعت کے ہزاروں طلباء 550 امتحانی مراکز پر سالانہ امتحانات میں شامل ہوئے ۔ بارہویں جماعت کے امتحانات کی طرح دسویں جماعت کے امتحانات کے احسن انعقاد کے لئے بھی غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ وادی میں گذشتہ 130 دنوں کے دوران آتشزدگی کی پراسرار وارداتوں میں قریب 30 تعلیمی ادارے جزوی یا مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات میں شامل ہونے والے طلباء کی تعداد 99 فیصد رہی۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق صرف 777 طلباء امتحانات سے غیر حاضر رہے ۔ پیر کو سلامتی اور دیگر خدشات کے باوجود بارہویں جماعت کے 95 فیصد طلباء امتحانات میں شامل ہوئے تھے ۔ تاہم سیکورٹی وجوہات کی بناء پر کم از کم آدھ درجن امتحانی مراکز کو دوسرے جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT