Friday , March 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی تلاشی مہم

کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی تلاشی مہم

سرینگر، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے شمالی کشمیر کے باندی پورہ میں دہشت گردوں کے خلاف آج صبح تلاشی مہم شروع کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فوج اور جموں۔ کشمیر کے خصوصی آپریشن گروپ نے باندی پورہ ضلع کے اشٹنگو میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں شامل فوج نے تمام ریاست سے باہر جانے کے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کا پتہ نہیں چلا ہے ۔ آخری رپورٹ آنے تک تلاشی مہم جاری تھی۔ فوجی سربراہ بپن راوت کی ریاست میں دہشت گردی مخالف مہمات کے دوران رکاوٹ ڈالنے والے ، پاکستانی اور آئی ایس کے پرچم لہرانے والوں کے خلاف انتباہ جاری کرنے کے بعد یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT