Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں دہشت گرد انہ حملے میں پولیس کی گاڑی کو نقصان

کشمیر میں دہشت گرد انہ حملے میں پولیس کی گاڑی کو نقصان

سرینگر 22 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی پرمپورا علاقے میں دہشت گردوں نے ایک پولیس گاڑی پر گریینیڈ پھینکا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شہر کے مضافات پرمپورا میں دہشت گردوں کے کل رات کئے گئے گرینیڈ حملے میں پولیس کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔دھماکے کی آواز پورے علاقے میں سنائی دی۔ سلامتی دستوں نے واقعہ کے فورا بعد اس علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی لیکن دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔
دولت اسلامیہ کا شعبہ مقدمہ، 8 افراد پر فرد جرم
نئی دہلی۔ 22 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آٹھ افراد کو این آئی اے نے اپنے فردجرم میں نامزد کیا جو مبینہ طور پر ایک دہشت گرد حملہ دھماکو آلات استعمال کرتے ہوئے دولت اسلامیہ کے کارکن کے ذریعہ گذشتہ سال کے پیرس حملہ میں استعمال کئے ہوئے حالات کے مماثل، کرنا چاہتے تھے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ انہوں نے ملک کے خلاف جنگ کی مجرمانہ سازش کی تھی۔ ہتھیار اور دھماکو مادے حاصل کئے تھے تاکہ عوامی مقامات پر حملے کئے جاسکیں۔ ان تمام 8 افراد کا تعلق ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد بتایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT