Saturday , July 29 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں ریل خدمات ایک دن کی معطلی کے بعد بحال

کشمیر میں ریل خدمات ایک دن کی معطلی کے بعد بحال

سری نگر 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں جمعرات کو دن بھر معطل رہنے والی ریل خدمات جمعہ کی صبح بحال کردی گئیں۔ یہ خدمات 1931 ء کے 22 شہدائے کشمیر کی 86 ویں برسی کے موقع پر علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے ہڑتال کی اپیل کے پیش نظر معطل کی گئی تھیں۔ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم نے آج تمام ریل گاڑیوں کی معمول کی خدمات بحال کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا فیصلہ مقامی سیول و پولیس انتظامیہ کے مشورے پر لیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT