Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں سابق سرپنچ کا گولی مار کر قتل

کشمیر میں سابق سرپنچ کا گولی مار کر قتل

سرینگر13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نامعلوم مسلح افراد نے آج ایک سابق سرپنچ کو گولی مار کر قتل کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج علی الصبح مسلح افراد نے سابق سرپنچ فیاض احمد کو کاکورا واقع ان کی رہائش گاہ سے اغوا کر لے گئے اور انہیں قتل کردیا۔ ان کی لاش چیوا کلاں گاؤں میں ملی ہے ۔ ان کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مجرموں کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT