Friday , April 28 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں سب سے زیادہ فوجیوں کی تعیناتی :عمر فاروق

کشمیر میں سب سے زیادہ فوجیوں کی تعیناتی :عمر فاروق

سری نگر 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے جموں وکشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماؤ والا خطہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس دیرینہ تنازعہ کے منصفانہ حل کے لئے آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لئے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔میرواعظ نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ہارورڈ پاکستان فورم کی جانب سے منعقدہ ایک پرگرام سے ویڈیولنگ کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا ‘مسئلہ کشمیر بنیادی طور کشمیری عوام کی حق خودارادیت کا مسئلہ ہے اور ہماری جدوجہد حق و انصاف پر مبنی ہے اور یہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلہ کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لئے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل آوری کو یقینی بنائیں’۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے اور گزشتہ 70 برسوں کے دوران پاکستان نے کشمیری عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے اور بار بار حکومت ہندوستان پر واضح کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لئے بامعنی مذاکرات کا راستہ اختیار کرے لیکن حکومت ہندوستان نے پاکستان کی ان کوششوں کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT