Friday , July 21 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں سلسلہ وار عسکری حملوں میں 13 جوان زخمی

کشمیر میں سلسلہ وار عسکری حملوں میں 13 جوان زخمی

سرینگر ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے آج کشمیر میں سکیورٹی فورسیس پر سلسلہ وار حملے کئے، جن میں 13 جوان زخمی ہوئے اور چار سرویس رائفل لوٹ لئے گئے۔ جنوب میں چار اور شمالی کشمیر میں ایک جملہ پانچ حملے چار گھنٹوں کے فرق میں کئے گئے۔ ڈی جی پی ایس پی وید نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ انٹلیجنس نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ آج 17 ویں رمضان اور اسلام کی پہلی لڑائی ’’جنگ بدر‘‘ جو مارچ 624 ء میں لڑی گئی تھی، اس کے سالانہ موقع پر دہشت گردانہ حملے ہوسکتے ہیں۔ ایک پولیس عہدہ دار نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ کے لدیار میں ایک سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ پھینکا گیا۔ اس حملے میں 10 نیم فوجی جوانوں کو زخم آئے۔ وید نے کہا کہ دو جوان شدید زخمی ہوئے، لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں۔ دوسرے حملے میں عسکریت پسندوں نے ضلع اننت ناگ میں ایک ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج کی قیامگاہ پر متعین سکیورٹی جوانوں پر فائرنگ کی، جس سے دو جوان زخمی ہوئے۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ انتہا پسندوں نے چار سیلف لوڈنگ رائفلیں وہاں متعین سکیورٹی پرسونل سے چھین لئے۔ دیگر حملے پلوامہ میں دو مقامات پر ہوئے اور مزید ایک شمالی کشمیر کے سوپور میں کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT