Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ڈرائیور کی پٹائی ، ہجوم کا احتجاج

کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ڈرائیور کی پٹائی ، ہجوم کا احتجاج

سری نگر۔10جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سیکورٹی فورسز نے آج سری نگر جموں قومی شاہراہ پر بائی پاس پانتھہ چوک کے مقام پر احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شدید آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردینے کے خلاف احتجاج کے طور پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا تھا۔ احتجاجی مظاہرے کے سبب شاہراہ پر پانتھہ چوک کی مقام پر گاڑیوں کی آمدورفت قریب تین گھنٹوں تک معطل رہیں۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’’احتجاجی مظاہرے کے سبب شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت قریب تین گھنٹوں تک معطل رہی۔ گاڑیوں کی آمدورفت اب بحال ہوچکی ہے ‘‘۔ذرائع نے بتایا کہ احتجاج کے دوران ٹریفک کا رخ متبادل سمر بگ اور لسجن کی جانب بھی نہیں موڑا جاسکا کیونکہ احتجاجیوں نے ان راستوں کو بھی بلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT