Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات معطل

کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات معطل

سری نگر 21جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں ریل خدمات جمعہ کو ایک بار پھر معطل کردی گئیں۔ یہ خدمات کشمیری عوام کے خلاف روا رکھی جارہی مبینہ زیادتیوں، قتل و غارت گری ، مار دھاڑ ، پکڑ دھکڑ اور حقوق انسانی کی سنگین پامالیوں کے خلاف علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے جمعہ کو دی گئی ہڑتال کی اپیل اور کشمیری عوام کے خلاف ہو رہی مبینہ ظلم و زیادتیوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے بعد از نماز جمعہ پر امن احتجاجی مظاہرے کرنے پر زور دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT