Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں سیکوریٹی عملہ کی فائرنگ میں نوجوان ہلاک

کشمیر میں سیکوریٹی عملہ کی فائرنگ میں نوجوان ہلاک

عوام سڑکوں پر نکل آئے، وادی میں حالات کشیدہ
سرینگر ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وادی کشمیر میں آج پھر تشدد پھوٹ پڑا جہاں سیکوریٹی عملہ نے مبینہ طور پر ایک 22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ میں سجاد حسین شیخ کی ہلاکت کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں ۔ وہ سرینگر کے مضافات میں بٹامالو کا ساکن ہے ۔ سرینگر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس امتیاز پارے نے کہا کہ کسی نے کسی کو گولی ماری اور ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ ریاستی ڈائرکٹر جنرل پولیس ایس پی بیت نے کہا کہ بی ایس ایف کی فائرنگ میں نوجوان ہلاک ہونے کے الزامات ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد وادی میں تشدد پھوٹ پڑا اور لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ یہاں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی گئی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT