Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں سیکوریٹی فورس کے مظالم کے خلاف احتجاج

کشمیر میں سیکوریٹی فورس کے مظالم کے خلاف احتجاج

سرینگر ۔ 16 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دیہاتیوں کے ایک گروپ نے ضلع بنڈی پورہ میں سیکوریٹی فورسس کی کارروائی کے دوران 3 افراد بشمول ایک خاتون کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خلاف آج ڈپٹی کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل داغتے ہوئے ہجوم کو منشتر کردیا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسس نے آج صبح چیونٹی ملاجگل میں تلاشی مہم کید وران 3 افراد سکینہ بانو، غلام حسن اور جاوید احمد سے پوچھ تاچھ کے لئے زد و کوب کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ پر مشتعل ہوکر دیہاتیوں نے جلوس کی شکل میں پہنچ کر ڈپٹی کمشنر آفس کے روبرو مظاہرہ کیا اور قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ تاہم سینئر پولیس اور سیول حکام کے متعین کے باوجود احتجاجی منتشر ہونے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے شیل اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ احتجاجیوں کی سنگباری میں وہ بھی زخمی ہوگئے جبکہ امن و قانون کی برقراری کیلئے پولیس کی مزید فورسس طلب کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT