Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں شدیدسردی سے معمولی راحت پنجاب و ہریانہ میں سردی کی لہر جاری

کشمیر میں شدیدسردی سے معمولی راحت پنجاب و ہریانہ میں سردی کی لہر جاری

سرینگر/چندی گڑھ ۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں عوام کو شدید سردی سے تھوڑی سی راحت حاصل ہوئی جب کہ اقل ترین درجہ حرارت میں وادی کے کئی مقامات پر معمولی سا اضافہ ہوا ۔محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ تین دن تک موسم خشک رہے گا ۔ سرینگر جو ریاست جموں و کشمیر کا گرمائی دارالحکومت ہے اس کا اقل ترین درجہ حرارت 0.5درجہ سیلسیس سے بڑھ کر 1.2درجہ سلسیس ہوگیا ۔  چندی گڑھ سے موصولہ اطلاع کے بموجب سردی کی لہر پنجاب اورہریانہ کے کئی علاقوں میں ہنوز جاری ہے ‘ اقل ترین درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے ۔ امرتسر میں 4.4 درجہ سیلسیس اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو درجہ کم ہے ۔ لدھیانہ اور پٹیالہ میں اقل ترین درجہ حرارت 8.2 درجہ سیلسیس رہا  ۔ یہ بھی معمول کے درجہ حرارت سے کم ہے ۔ چندی گڑھ میں اقل ترین درجہ حرارت 7.6درجہ سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ حصار اور نارنول میں رات کے وقت شدید سردی تھی ۔ اقل ترین درجہ حرارت علی الترتیب 6.8 اور 6.4درجہ سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے کم تھا ۔

TOPPOPULARRECENT