Friday , July 28 2017
Home / پاکستان / کشمیر میں ضمنی انتخابات کے دوران تشدد اور 8 ہلاکتوںپر پاکستان کا اظہار مذمت

کشمیر میں ضمنی انتخابات کے دوران تشدد اور 8 ہلاکتوںپر پاکستان کا اظہار مذمت

اسلام آباد ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج وادی کشمیر میں لوک سبھا ضمنی انتخابات کے دوران تشدد اور 8 کشمیری شہریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ۔ سرینگر لوک سبھا حلقہ کیلئے ہوئی رائے دہی کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ہندوستانی سکیورٹی فورسیس نے نہیتے کشمیری عوام پر فائرنگ کی ہے جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے ۔ مسٹر سرتاج عزیز نے 12 ویں جماعت کے طالبعلم کے بشمول 8 کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کی مذمت کی ۔ ہندوستانی فوج کی بربریت عیاں ہوچکی ہے ۔ فوج نے پرامن مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کی ۔ یہ نوجوان ہندوستانی پارلیمانی انتخابات کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ سب سے کم تر رائے دہی سے اظہار ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے اس طرح کے انتخابات کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT